اگر آپ دوبئی کے رہائشی ہیں تو اپنا پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازم حاصل کریں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 17 اپریل 2016 16:03

اگر آپ دوبئی کے رہائشی ہیں تو اپنا پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازم حاصل ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اپریل۔2016ء) اگر آپ دوبئی کے رہائشی ہیں تو اپنا پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازم حاصل کریں یہ سرٹیفکیٹ دوبئی اور ابوظہی دونوں ریاستوں کے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے-پولیس ڈیپارٹمنٹ آپ کو سرٹیفکیٹ جاری کرکے آپ کا ریکارڈ ”اچھے رہائشی“کی کیٹگری میں ڈال دے گی-پولیس کی جانب سے جاری کردہ یہ سرٹیفکیٹ آپ کو ملازمت کے حصول میں مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی کمپنی یا شخص نہیں چاہتا کہ وہ کسی ایسے رہائشی کو ملازمت پر رکھے جس کا قانونی ریکارڈ ٹھیک نہیں .

(جاری ہے)

اگر آپ دوبئی سے کنیڈا یا کسی دوسرے ملک کی امیگریشن کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس سرٹیفکیٹ کی ضرورت پیش آئے گی-متحدہ عرب امارات حکام نے اماراتی شہریوں اور رہائیشوں کے لیے سرٹیفکیٹ کے حصول کو آسان اور سہل بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تحت آپ کو پولیس ڈیپارٹمنٹ یا کسی اور دفتر میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہے .

دوبئی پولیس کی ویب سائٹ یا موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے آپ اپنا پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں جس کے لیے آن لائن درخواست کے ساتھ آپ کو کارآمدامارات آئی ڈی کا رڈ‘ای میل یڈریس‘2عدد تصاویراور پاسپورٹ کی کاپی ارسال کرنا ہوگی . درخواست فارم پرکرنے پر آپ کو ایک کنفرمشین کوڈ ایس ایم ایس کے ذریعے ارسا ل کیا جائے گا جو کہ آپ درخواست جمع کروانے کے لیے کمپویٹرمیں ڈالیں گے، متحدہ امارات کے شہریوں کے لیے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کی فیس100درہم جبکہ رہائیشیوں کے لیے200درہم رکھی گئی ہے اور اگر آپ سرٹیفکیٹ کسی دوسرے ملک کی امیگریشن درخواست کے لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کی فیس 300درہم رکھی گئی ہے.

کسی دوسرے ملک کی امیگریشن درخواست کے لیے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقہ کار بھی تھوڑا مختلف رکھا گیا ہے جس کے لیے آپ کو یواے ای یا جی سی سی ممالک میں سے کسی ملک کا فنگرپرنٹس کارڈ‘دوتصاویر‘کارآمدپاسپورٹ اور یواے ای ویزاکی کاپی‘اور مقصد جس کے لیے آپ پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں بتانا ضروری ہے. پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کے درخواست آپ دوبئی پولیس ہیڈکواٹرزکی ویب سائٹ پر جاکرجمع کرواسکتے ہیں جبکہ فیس ای درہم یا ویزا کارڈکے ذریعے آن لائن ہی جمع کروائی جاسکتی ہے-ارجنٹ پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو50درہم ارجنٹ فیس جمع کروانا ہوگی-اگر آپ دوبئی میں موجود نہیں تو آپ پر 533درہم فیس لاگو ہوگی جس میں انگریزی ترجمے‘وزارت خارجہ کی تصدیق‘وزارت داخلہ کی تصدیق اور کوریئرچارجزشامل ہیں-

متعلقہ عنوان :