سائبرکرائم کی روک تھام کے لیے امارات کے شہری اپنا آئی کارڈ پن نمبر لازم حاصل کریں:امارات آئی ڈی اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 17 اپریل 2016 16:03

سائبرکرائم کی روک تھام کے لیے امارات کے شہری اپنا آئی کارڈ پن نمبر لازم ..

ابوظہبی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اپریل۔2016ء)امارات آئی ڈی اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا آئی کارڈ پن نمبر لازم حاصل کریں کیونکہ مستقبل میں یہ پن کوڈ ایک چابی کی طرح کام کرئے گا -امارات کے رہائشی اس ”چابی“کے ذریعے ہی اپنے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرپائیں گے-چارہندسوں پرمشتمل پن کوڈ کا مقصد سائبرچوروں کو آپ کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی سے روکنا اور اسے زیادہ سے زیادہ محفوظ بنانا ہے.

(جاری ہے)

امارات کے ہرشہری اور رہائشی کو چارہندسوں پرمشتمل پن کوڈ آئی کارڈ کے اجراءکے موقع پر جاری کیا جاتا ہے جسے وہ کسی بھی وقت تبدیل کرسکتا ہے اور پن کوڈبھولنے کی صورت میں اپنے اصل آئی کارڈ کے ساتھ اتھارٹی کے کسی بھی قریبی آفس جاکر نیا پن کوڈ حاصل کیا جاسکتا ہے. اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری اور مستقل رہائشی اس امرکو یقینی بنائیں کہ وہ خود اپنا خفیہ پن کوڈسیٹ کریں اور اسے اپنے ذہن میں محفوظ رکھیں-حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے فنانشل فراڈ اور شناخت کی چوری کی روک تھام کے لیے اتھارٹی متعدد اقدامات کررہی ہے اور پن کوڈ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے -اگرکوئی غیرقانونی طور پر آپ کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنا چاہتا ہے یا اسے آن لائن خریداری کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے تو پن کوڈ ہونے کی صورت میں وہ ایسا نہیں کرپائے گا -