دوبئی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ رواں سال کے اختتام تک ویزے اور رہائشی پرمٹ سے متعلق تمام امور کو آن لائن کردے گا:ڈائریکٹرجنرل ڈی این آر ڈی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 17 اپریل 2016 16:03

دوبئی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ رواں سال کے اختتام تک ویزے اور رہائشی پرمٹ ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اپریل۔2016ء)دوبئی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ رواں سال کے اختتام تک ویزے سے متعلق تمام امور کو آن لائن کردے گاڈائریکٹرجنرل دوبئی نیوٹرلائزیشن اینڈریذڈینسی ڈیپارٹمنٹ (ڈی این آر ڈی)میجرجنرل محمد المعاری کے مطابق دوبئی میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں اور ان کے ملازمین کے ویزوں سے متعلق امور کو آن لائن کیا جاچکا ہے جس سے ڈی این آر ڈی ہیڈکواٹرز آنے والوں کی تعداد میں50فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ2016کے اختتام تک یہ تعداد زیروہوجائے.

(جاری ہے)

کیونکہ اس وقت ایسے لوگ جو دوبئی میں کاروبار یا ملازمتیں کررہے ہیں انہیںفیملی ویزاکے لیے ڈی این آر ڈی آنا پڑتا ہے. اس سلسلہ میں لوگوں میں شعوری کے بیداری اور انہیں نئے آن لائن نظام سے متعلق آگہی کے لیے مہم چلائی جارہی ہے-انہوں نے کہا کہ ہم نے دوبئی انٹرنیشنل گورنمنٹ اچیومینٹں ایگزبیشن میں لگائے گئے سٹال پر لوگوں کو مفت رجسٹریشن کی سہولت فراہم کررہے ہیں ‘ہم چاہتے ہیں دنیا کے جدیدترین آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے لوگ کہیں سے بھی اپنے ویزے اور رہائشی پرمٹ سمیت امیگریشن وویزا سے متعلق تمام چیزیں چیک کرسکیں-