لاہور ، خاوند نے مبینہ طور پر تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا

اتوار 17 اپریل 2016 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) لاہور کے علاقہ گلبر گ میں خاوند نے مبینہ طور پر تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلبر گ میں خاوند کے مبینہ تشدد سے مہر النساجاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی اور اس کا خاوند کیساتھ جھگڑا ہو ا جس کے بعد خاوند نے مہرالنساکو ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقتولہ کے خاوند کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے تاہم مہرالنساکے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسکی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکی بیوی نے خودکشی کی ہے ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :