ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل نے آئی جی پنجاب کو قانونی نوٹس ارسال کر دیا

اتوار 17 اپریل 2016 14:28

ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل نے آئی جی پنجاب کو قانونی نوٹس ارسال کر ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کے چےئرمین اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں غیر تربیت یافتہ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب کو قانونی نوٹس بھیج ارسال کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ غیرتربیت یافتہ پولیس اہلکار عاقبت نا اندیش حکمرانوں کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔مزید کہا گیا ہے کہ دس روز کے اندر قانونی نوٹس کا جواب دیا جائے تاکہ قوم کو پتہ چل سکے کے چھوٹو گینگ کے خلاف کاروائی میں پولیس کی شہادتیں اور پولیس کا یرغمالی بن جانا کس کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :