لاہور‘دو بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خاوند سے جھگڑ کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا

اتوار 17 اپریل 2016 14:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) غالب مارکیٹ کے علاقہ اکرم پارک میں دو بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر خاوند سے جھگڑ کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اکرم پارک کی رہائشی دو بچوں کی ماں مہر النساء کا مبینہ طو رپر اپنے خاوند سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو میو ہسپتال ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :