موریشس کی صدر امینہ فردوس پاکستان کے دورے پر پہنچ گئیں

معزز مہمان کا کراچی ایئرپورٹ پر گورنر عشرت العباد نے استقبال کیا ، دورہ پاکستان میں مختلف سیاستدانوں سے ملاقاتیں کریں گی

اتوار 17 اپریل 2016 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) موریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس غریب فہیم پاکستان کے چار روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئیں۔ گورنر عشرت العباد اور ارکان اسمبلی نے ان کا استقبال کیا۔ صدر ممنون حسین کی دعوت پر موریشیس کی پہلی خاتون صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس 20 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

کراچی ائیرپورٹ پر گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان ، شرمیلا فاروقی اور دیگر ارکان اسمبلی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

بعد میں گورنر ہاؤس میں موریشس کی صدر سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ موریشس کی صدر اپنے دورے میں صدر ممنون حسین ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال ، وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے بھی ملاقاتیں کریں گی جس میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو ہوگی ۔