پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت2045.34ارب روپے کی رقم دی گئی،وزرات خزانہ

آئین کے تحت این ایف سی ایوارڈ کے تحت دی جانے والی رقم خرچ کرنا صوبائی حکومتوں کا استحقاق ہے

اتوار 17 اپریل 2016 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزرات خزانہ نے کہا ہے کہ جون2013سے 31مارچ 2016تک پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت2045.34ارب روپے کی رقم دی گئی،آئین کے تحت این ایف سی ایوارڈ کے تحت دی جانے والی رقم خرچ کرنا صوبائی حکومتوں کا استحقاق ہے۔

(جاری ہے)

وزرات خزانہ نے حالیہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صوبہ پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت جون 2013کو 77.017ارب،2013-14میں646.26ارب،2014-15میں726.88ارب اور 2015-16میں 31مارچ تک این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو کل 2045ارب ادا کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو دی جانے وایل رقوم صوبوں کا جائزہ حصہ ہیں،آئین کے تحت صوبوں کو منتقل کیے گئے فنڈز کو خرچ کرنا صوبائی حکومتوں کا استحقاق ہے۔

متعلقہ عنوان :