وزیراعظم کی یوتھ لون سکیم سے 7561نوجوان مستفید ہوئے ،7137ملین قرضہ ادا کیا گیا،وزرات خزانہ

پنجاب کے 5482نوجوانوں کو 5118ملین،سندھ کے590نوجوانوں کو559ملین،خیبرپختونخوا کے891نوجوانوں کو856ملین، بلوچستان کے125نوجوانوں کو 134ملین قرضہ تقسیم کیا گیا،اسلام آباد کے 218نوجوانوں کو 206ملین،آزادکشمیر151نوجوانوں کو 147ملین اور گلگت بلتستان کے104نوجوانوں کو 117ملین قرضہ دیا گیا ، فاٹا کا کوئی نوجوان قرضہ حاصل نہ کرسکا

اتوار 17 اپریل 2016 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزرات خزانہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی یوتھ لون سکیم کے تحت اب تک ملک بھر سے 7561نوجوان مستفید ہوئے جن کو 7137ملین قرضہ ادا کیا گیا،سکیم کے تحت پنجاب کے 5482نوجوانوں کو 5118ملین،سندھ کے590نوجوانوں کو559ملین،خیبرپختونخوا کے891نوجوانوں کو856ملین جبکہ بلوچستان کے125نوجوانوں کو 134ملین قرضہ تقسیم کیا گیا،اسلام آباد کے 218نوجوانوں کو 206ملین،آزادکشمیر151نوجوانوں کو 147ملین اور گلگت بلتستان کے104نوجوانوں کو 117ملین قرضہ دیا گیا جبکہ فاٹا کا کوئی نوجوان قرضہ حاصل نہ کرسکا۔

وزرات خزانہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت اب تک7,561نوجوان مستفید ہوئے جن کو 7137ملین کا قرضہ ادا کیا گیا،سکیم کے تحت خاص علاقہ جات جس میں اسلام آباد،فاٹا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے کل 473نوجوانوں کو کل470ملین قرضہ دیاگیا،اسلام آباد سے218نوجوانوں کو 206ملین،فاٹا سے کسی بھی نوجوان کو قرضہ نہیں دیا گیاجبکہ آزاد کشمیر سے 151نوجوانوں کو 147ملین قرضہ دیاگیا اور گلگلت بلتستان سے 104نوجوانوں کو 117ملین قرضہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

سکیم کے تحت پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے کل7088نوجوانوں کو کل6667ملین قرضہ دیا گیا، پنجاب سے 5482نوجوانوں کو 5118ملین،سندھ سے 590نوجوانوں کو 559ملین،خیبرپختونخوا سے 891نوجوانوں کو856ملین اور بلوچستان سے 125نوجوانوں کو 134ملین کا قرضہ تقسیم کیا گیا۔