خیر پور پولیس کا سرچ آپریشن،20افراد کے قاتل سمیت 4ڈاکو گرفتار

اتوار 17 اپریل 2016 12:39

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) خیر پورکے نواحی علاقوں میں پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف سرچ آپریشن کیا جس دوران اشتہاری ڈاکو غوث بخش جاگیرانی سمیت تین ڈاکوؤں کوگرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیرپور میں پولیس نے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن اشتہاری ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیا د پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی اثنا میں پولیس نے ایک مکان کو گھیر ے میں لیکراس میں چھپے مشہور اشتہاری ڈاکو غوث بخش جاگیرانی اور اس کے تین ساتھیوں کوگرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ غوث بخش20سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے،اور اسکے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر تھی۔گرفتار کئے گئے دوسرے افرادبھی قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار افراد کو مقامی تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔