پاک ایران سرحدی علاقے میں ایف سی کی کارروائی ، منشیات برآمد

اتوار 17 اپریل 2016 12:33

ماشکیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں ایف سی کی کارروائی ، 463 کلو منشیات برآمد۔ ذرائع کے مطابق ایف سی نے پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں چھائی گئی منشیات برآمد کرلی جس میں 450 کلو افیون اور 13 کلو ہیروئن شامل ہے ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

(جاری ہے)

منشیات بیرون ملک سمگل کی جانی تھی ، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :