وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2016ء کا اعلان کردیا۔ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں کل سے26 اپریل تک وصول کی جائیں گی، قرعہ اندازی 29 اپریل کو ہوگی۔ سرکاری سکیم کے تحت86 ہزار 021 عازمین حج سرکاری سکیم اور 57 ہزار 347 عازمین حج پرآئیویٹ حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے ،اس سال شمالی ریجن (پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے)2 لاکھ70 ہزار941 روپے جبکہ جنوبی ریجن(سندھ اور بلوچستان کیلئے)2 لاکھ61 ہزار941 روپے حج پیکج کا اعلان
اتوار 17 اپریل 2016 11:07
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے حج پالیسی 2016ء کا اعلان کردیا۔ سرکاری سکیم کے تحت86 ہزار 021 عازمین حج سرکاری سکیم جبکہ 57 ہزار 347 عازمین حج پرآئیویٹ حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے ،اس سال شمالی ریجن (پنجاب اور خیبر پختونخوا کیلئے)2 لاکھ70 ہزار941 روپے جبکہ جنوبی ریجن(سندھ اور بلوچستان کیلئے)2 لاکھ61 ہزار941 روپے حج پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت نئے اور موجودہ ایچ جی اوز کو کوٹہ کی تقسیم سے متعلق جائزہ لے گی اور اس حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو حج 2017ء سے پہلے اپنی سفارشات واضح کرے گی۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران حج پالیسی2016ء کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں18 سے26 اپریل تک وصول کی جائیں گی جبکہ عازمین حج کے چناؤ کیلئے قرعہ اندازی29 اپریل 2016ء کو کی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.