تحصیل روجھان کے مختلف مواضعات میں کرفیو نافذ
ہفتہ 16 اپریل 2016 22:54
راجن پور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء )ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے ضلع راجن پور کی حدود میں قائم کچہ کے علاقے میں سیکیورٹی اداروں اور پا ک فوج کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مشترکہ آپریشن کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان اور قیمتی املاک کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے تحصیل روجھان کے مختلف مواضعات میں دفعہ 144کا نفاذ کرتے ہوئے فوری طور پر کرفیو کا نفاذ کر دیا ہے ۔
تفصیل کے مطابق چک ہیتھر،چک سوری،شاہ والی خاص،چک چراغ شاہ،چک بہوٹ،کچہ بہوٹ،کچہ راضی،سونمیانی،چک دھنوانی،کچہ پاروشا،بیلی شاہ،چک کپراء،چک عمرانی،جنگو تھاڈی،گڈہنار،بمبلی خیر پور،کن خاص،رکھ شاہ والی،گری سوری اورڈینگری سوری شامل ہیں۔(جاری ہے)
کرفیو کا نفاذ جمعہ کے روز سے شروع ہو چکا ہے اور غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ڈی سی اوراجن پور کے مطابق حالات کو دیکھ کر کرفیو میں نرمی کے اوقات صبح 6بجے سے8بجے ،دوپہر کو 1بجے سے 2بجے اور شام کو 5بجے سے 6بجے کے درمیان ممکن ہیں مگر حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے نرمی کے اوقات تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔
ان مواضعات میں رہنے والے لوگوں میں سے کرفیو کے دوران کسی کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔گلی یا محلہ میں 5سے ذیادہ اشخاص جمع نہیں ہوسکتے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.