عبد الجمیل خان نے ضلع بن قاسم کے قائم مقام امیر کا حلف اٹھالیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام اپنے قریبی عزیز کے انتقال پر سیالکوٹ روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی عدم موجودگی میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم عبد الجمیل خان کو قائم مقام امیر ضلع مقرر کیا ہے۔ عبد الجمیل خان نے ذمہ داران کی خصوصی نشست میں قائم مقام امیر کا حلف اٹھاکر تنظیمی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔