دھرتی کے غیورقبائل اورفرزندجب تک زندہ ہیں پاکستان کوکوئی گزند نہیں پہنچا سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

قربانیوں کے باعث آج بلوچستان امن کاگہوارہ ہے،غیروں کے اشاروں پربدامنی پھیلانے والوں کیلئے ریفرنڈم ہے،نواب ثناء اللہ خان زہری کاجھالاوان انجیرہ میں تعزیتی جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:45

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے شہدائے زہری کے غم میں شریک ہونے والوں کے جم غفیرنے مجھے یہ پیغام دیاہے کہ یہ صرف میراغم نہیں بلکہ پاکستان کے تمام اقوام کامشترکہ غم ہے ،شہداء کی قربانیوں کانتیجہ ہے کہ آج بلوچستان امن کاگہوارہ بن چکاہے، غیروں کے اشاروں پربدامنی پھیلانے والوں کیلئے آج کااجتماع ایک ریفرنڈم ہے کہ اس دھرتی کے غیورقبائل اورفرزند جب تک زندہ ہیں پاکستان کوکوئی گزندنہیں پہنچاسکتا،ان خیالات کااظہارانہوں نے شہدائے زہری کی تیسری برسی کے موقع پرتخت جھالاوان انجیرہ میں منعقدہ تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تعزیتی اجتماع سے کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ عامرریاض ،آئی جی ایف سی جنرل شیرافگن نیازی ،صوبائی وزراء ،ایم این ایز،سینیٹرز،پارٹی رہنماؤں اورقبائلی عمائدین نے بھی خطاب کیا، شہدائے زہری کی تیسری برسی تخت جھالاوان انجیرہ میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی جبکہ مرکزی اجتماع میں ملک بھرسے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،شرکاء کیلئے ایک وسیع پنڈال سجایا گیا تھا جس میں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی تھی جوکہ مکمل بھرگئیں جبکہ کئی لوگ جگہ کم پڑنے کے باعث کھڑے ہوکرمقررین کوسنتے رہے، اجتماع میں لوگ قافلوں کی صورت میں آتے رہے جنہیں اسٹیج سے خوش آمدیدکہاگیا،اس موقع پروزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کاکہناتھاکہ 2013 ء میں آج ہی کے دن بزدل دشمنوں نے مجھے راستے سے ہٹانے کامنصوبہ بنایاتومیرے بچوں نے آگے بڑھ کر قربانی دی اوراس وطن وقوم کی خاطرہمیشہ کیلئے امرہوگئے ،اس دھرتی کیلئے میرے خاندان کی قربانیوں کاسلسلہ نیانہیں ہمارے بزرگوں نے ہردورمیں اپنے خون کانذرانہ دیکروطن کی حفاظت کی ،نواب خان محمدزہری کاانقلابی کردارتاریخ کاایک حصہ ہے جب انہوں نے انگریزسامراج کیخلا ف ایک حکمت عملی کے تحت موثرجدوجہدکی لیکن آستین کے سانپ ہمیشہ موجودہوتے ہیں ،نواب خان محمدزہری شہیدبھی غیروں کے کارندوں کانشانہ بنے ،وہی عمل میرے خاندان کے ساتھ دہرایاگیا لیکن ان پرواضح کرناچاہتے ہیں کہ تمام ترقربانیوں کے باوجودہمارے حوصلوں اورعزائم میں کوئی تزلزل نہیں آئی چندپیسوں کے خاطرمعصوم لوگوں کے خون بہانے والوں کوبلوچستان کے لوگوں کی قسمت کے فیصلے کرنے کاکوئی حق نہیں،سوئزلینڈاوریورپ میں بیٹھ کرپرآسائش زندگی گزارنے والوں کوایک بارپھرکہناچاہتے ہیں کہ اگرانہیں یہاں کے عوام کے حقوق کی فکرہے تووہ یہاں آکراسی عوام سے مینڈیٹ حاصل کرکے اقتدارکے ذریعے ان کی خدمت کریں مگرذاتی مفادات کی خاطر نام نہادنعروں کے آڑمیں کسی کوبھی خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے ،بندوق کے زور پر نظریہ مسلط کرنے کادورگزرچکا،جس سازش کے تحت پاکستان کودہشت گردی کاآماجگاہ بنایاجاچکاتھااوریہاں بدامنی پھیلائی گئی وہ سیاہ دور اب ختم ہونے کوہے ،ترقی کاایک نیادوراہلیان بلوچستان کامنتظرہے جس میں خوشحالی اورامن کاراج ہوگاپاکستان اللہ تعالی کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے یہاں سے بڑھ کرہمیں کہیں بھی آزادی نہیں مل سکتی ،اس ملک میں جس آزادی اورخودمختاری کے ساتھ ہم زندگی گزار رہے ہیں اس کاتصوریورپ کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں،راکے زرخریدایجنٹوں کے عزائم کوپاک فوج کی مدد سے ناکام کرچکے ہیں، آخری دہشت گردی کے خاتمے تک ان کاپیچھاکیاجائے گا تعزیتی جلسہ عام سے کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ عامرریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام کوپاک فوج کی جانب سے خصوصی پیغام دینے آیاہوں کہ آپ کاہردکھ پاک فوج کادکھ اورہمیں اس کابھرپوراحساس بھی ہے ، شہدائے زہری کی جدائی کادکھ قلبی طورپرمحسوس کررہے ہیں پاکستان ایک نعمت متبرکہ ہے جس کے لیئے ہمارے بزرگوں نے قربانی دی ہے ،ہمیں ان قربانیوں کاادراک کرکے غیروں کی سازشوں کوناکام کرناہوگا،بلوچستان خصوصاجھالاوان کے غیورلوگوں کی شاندارروایت رہی ہے کہ وہ غیروں کے تسلط کوقبول نہیں کی انگریزدورمیں بھی اپنے خطے کواس کے قدموں سے محفوظ رکھا،مگر وہ خوشی کے ساتھ پاکستان میں شامل ہوگئے شہدائے زہری کی قربانیوں کی بدولت آج یہاں امن پہلے سے زیادہ بہترہے اوریہ سفرجاری رہے گا،جس ملک کی سلامتی کے لیئے اس کے نواب اورعمائدین اپنے بچوں کی بھی قربانی دے سکتے ہواس ملک کوکوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاپاکستان اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑپرکھڑاہے جہاں سے صرف ترقی کاسفرشروع ہوگا،پہاڑوں پرجانے والوں سے ایک بارپھرکہتے ہیں کہ و ہ آکردیکھ لیں کہ یہاں کے باسی امن اورترقی کے لیئے امن کے راستہ کے انتخاب کرچکے ہیں لہذاوہ بھی قومی دھارے میں شامل ہوکر باعزت زندگی گزاریں پاکستان کوایک اسلامی فلاحی ریاست کاقیام ہماری نئی نسل کامقدرہے ،تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ شہدائے زہری کوشہیدکرنے والوں نے انہیں ہم سے جسمانی طورپرجداتوکردیامگرانہیں روحانی طورپرجدانہیں کیاجاسکتا،دوشمنوں کویہ غلط فہمی تھی کہ شہادتوں سے پاکستان کا جھنڈا اتر جائے گالیکن یہ جھنڈاپوری آب وتاب سے بلوچستان کے کونے کونے میں لہرایاجارہاہے ،شہدائے زہری کی شہادت کی زمہ داری قبول کرنے والادہشت گرداسلم اچھو ایک آپریشن کے دوران اپنے انجام کوپہنچ چکاہے ،جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیرزراعت سردارمحمداسلم بزنجو،صوبائی وزیرنواب محمدخان شاہوانی ،ایم این اے سردارکمال خان بنگلزئی ،رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کردگیلو،ڈپٹی میئرکوئٹہ میرمحمدیونس لہڑی ،پاکستان مسلم لیگ ن چاغی کے صدرسردارنجیب سنجرانی ،طارق بٹ خضدارسے پارٹی رہنماء جاویدسوزاوردیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہدائے زہری کاغم صرف نواب ثناء اللہ خان زہری اوراس کے خاندان کانہیں بلکہ یہ ہربلوچستانی کادکھ ہے اس غم میں پوری قوم نواب ثناء اللہ خان زہری کے ساتھ شریک ہے بے گناہ بچوں کو شہید کرنے وارلوں نے جمہوری اندازیء میں جدوجہدکرنے والوں کویہ غلط فہمی تھی کہ اس سانحہ کے نتیجے میں پرامن جمہوری جدوجہدکرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی لیکن آج وہ جان چکے ہیں کہ وہ غلطی پرتھے ،بلوچستان میں جوبدامنی ہے وہ آزادی کی کوئی جنگ نہیں بلکہ مفادات کیلئے ایک کاروبار ہے جس کی ہمیں بھی آفرہوئی مگراس ملک کی احسانات اوریہاں ملنے والی سہولیات وآزادی کوپس پشت ڈال کرکسی بے گناہ کے خون کے گھناؤنے دھندے میں شریک نہیں ہوسکتے ،شہدائے زہری کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی،جھالاون کے غیورعوام شہدائے زہری کے خون کے ایک ایک قطرہ کابدلہ لیں گے ،مقررین نے اپنے خطاب میں چیف آف جھالاوان کے خاندان کے ساتھ بھرپوریکجہتی اورتعاون کااظہارکیا،جلسہ کے دوران شہداء کے ایصال ثواب کے لیئے دعاکی گئی اورلنگرتقسیم کیاگیا۔