اٹک،موٹرسائیکل روکنے پرسوارکاموٹروے پولیس ملازم پرآہنی راڈسے وار، ملازم زخمی

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) موٹر سائیکل روکنے پر موٹر سائیکل سوار نے آہنی راڈ سے وار کر کے موٹر وے پولیس ملازم کو زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس ملازم محمد رویز نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ہم اسپیشل چیکنگ موٹر سائیکل کامرہ موجود تھے اسی اثنا میں ایک موٹر سائیکل سوار سجاول ولد ہاشم خان سکنہ قطبہ چوک غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہو ئے آیا ہم نے اُس کو روکا جس پر وہ مشتعل ہو گیا سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اسی دوران اُس نے آہنی راڈ سے موٹر وے پولیس آفیسر شہباز خان کو زخمی کر دیا اور بھاگ گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :