سینٹر سپرنٹنڈنٹ محمد اظہر کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ،سینئر ٹیچر اُلفت زہرہ کو سینٹر سپرنٹنڈنٹ مقرر

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے گلشن حدید کے شاہ لطیف گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اسٹیل ٹاؤن کے امتحانی مرکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ محمد اظہر کو فوری طور پر امتحانی کام میں غفلت برتنے پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ اسی اسکول کی سینئر ٹیچر اُلفت زہرہ کو سینٹر سپرنٹنڈنٹ مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے یہ فیصلہ بورڈ کے ارکان پر مشتمل سُپر ویجیلنس ٹیم کے اچانک معائنے کے دوران موقع پر ہی کیا ۔ سنیچر کو دسویں کلاس کے ریاضی کے پرچے کے دوران اس مرکز میں 12امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا اور ان کی کاپیوں کو نقل کے مواد سمیت سزا دینے والی کمیٹی کے سپرد کر دیا جبکہ بورڈ کی دوسری ٹیم نے کونکر ولیج کے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور 8امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا ۔ سینئر اساتذہ پر مشتمل دیگر ویجیلنس ٹیموں نے لیاری، کورنگی اور کیماڑی کے امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :