ڈی سی او کی خطرناک عمارتوں کے فوری سروے کی ہدایت

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:27

گوجرہ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر عامر اعجاز اکبر نے کہاہے کہ خطرناک عمارتوں کا فوری سروے کیاجائے تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے،عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے ، ڈی سی او عامر اعجاز اکبر نے یہ بات سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، اس موقع پر اے ڈی سی ذیشان شبیر رانا ، ٹی ایم او کمالیہ محمد نواز خاں ،ٹی ایم او گوجرہ رانا محمد افضل ،ڈی ڈی او روڈ قیصر عباس ،سکیورٹی انچارج شہباز احمد ورک ،ہاوسنگ ڈیپارمنٹ حمید سرفرازودیگر متعلقہ افسران موجود تھے، انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدائت کی کہ شہری و د یہی آبادیوں میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ پربھر پور توجہ دی جائے ۔