سیالکوٹ ائرپورٹ پرکسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے آزمائشی مشقیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:26

سیالکوٹ۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسی بھی ممکنہ دہشت کردی سے نمٹنے کیلئے آزمائشی مشقیں کی گئیں جن میں ریسکیو1122،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرضی دہشت گردوں کیخلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے ان پر قابوپایا اور ممکنہ دھماکہ خیز مواد کو جائے وقوعہ سے ہٹا کر ریسکیو1122کیلئے گرین سگنل دیا کہ وہ متاثرہ علاقہ میں پھنسے زخمیوں کو نکال سکتی ہیں۔

ریسکیورز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور ڈیڈ باڈیزکو ہسپتال منتقل کیا اور فائر فائٹنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر رانامحمد شہزاد خاں نے ریسکیو ٹیم کی قیادت کی جبکہ انکے ساتھ معاونت کیلئے اسٹیشن کوآرڈینیٹر عدنان خالد بھی موجود رہے۔اس موقع پرڈی ایس پی سمبڑیا ل معین اشرف،ایس ایچ اوتھانہ ائرپورٹ اطہر گجر اور ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ایس ایف سہیل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :