حکومت اپنی آئینی و قانونی مدت پوری کرے گی،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،شازیہ طارق

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:26

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ طارق نے کہا ہے حکومت اپنی آئینی و قانونی مدت پوری کرے گی،جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،پاکستان کا مستقبل روشن ہے،عمران خان پارٹی اختلافات کو چھپانے کیلئے احتجاج کا راستہ اختیار کررہے ہیں،شریف برادران کی محنت سے ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے ،پاناما لیکس کا سہارا لے کر اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کا نقصان پہنچانے کی پلاننگ کررہی ہیں،پاکستان کی عوام وزیر اعظم محمدنواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ملک میں عدم استحقام اور انتشار کی فضاء پھیلانے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے مضبوط مشکل فیصلوں کی بدولت کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے،2013کے عوام کے درست فیصلے کی وجہ سے ملک اندھیروں سے باہر نکلا ہے ،پاکستان کی خوشحالی کی دشمن قوتیں پھر سر اٹھا رہی ہیں اور ملک کو دوبارہ دس سال پیچھے لے جانے کی سازششیں تیار کررہی ہیں،حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور معیشت پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ چکے ہیں ،ملک میں دہشتگردی اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے شوکت خاتم میں خیرات میں دیا پیسہ ہضم کیا اس کا بھی احتساب ہو نا چاہیے، مفت علاج کے نام پر غریبوں کو لوٹا جارہا ہے وہاں مریضوں کو مہینوں کا وقت دیا جاتا اتنی دیر میں مریض دم توڑ جاتا ہے، عمران خان کے نز دیک یہی تبدیلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :