شرمین عثمانی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں: رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اپریل 2016 22:24

شرمین عثمانی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں: رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) رہنما مسلم لیگ ن نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ شرمین عثمانی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ شرمین عثمانی کے مسلم لیگ ن کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے خبریں گزشتہ کئی روز سے گردش کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ نہال ہاشمی نے وضاحت کی ہے کہ شرمین عثمانی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شرمین عثمانی نے مسلم لیگ ن میں کبھی کوئی عہدہ نہیں لیا ہے۔ شرمین عثمانی مسلم لیگ ن کی رکن نہیں ہیں۔ شرمین عثمانی اچھی وکیل ہیں اور انھوں نے وکلا تحریک میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :