وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی برائے سال 2016 کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اپریل 2016 22:19

وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی برائے سال 2016 کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی برائے سال 2016 کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے حج پالیسی برائے سال 2016 کا اعلان کر دیا ہے۔ سال 2016 میں پاکستان سے 1 لاکھ 43 ہزقار 368 افراد حج کیلئے بھیجے جائیں گے۔ پنجاب اور سندھ کی حکومتوں کی جانب سے درخواست دینے پر ان کا کوٹہ بڑھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

86 ہزار 21 عازمین حج سرکاری کوٹے پر جبکہ 51 ہزار 347 عازمین حج پرائیویٹ کوٹہ پر حج کا فریضہ انجام دیں گے۔ اس برس پہلی مرتبہ حجاج کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں۔ ہرعازمین حج کو ٹریکنگ کڑا پہنایا جائے گا۔ ٹریکنگ سسٹم کا مقصد کسی بھی حادثے یا غیر معمولی صورتحال میں حجاج کی موجودگی کا باآسانی پتہ چلایا جا سکے۔ حج درخواستیں 18سے26اپریل تک وصول ہوں گی۔ 8 بینک حج کے لیے درخواستیں وصول کریں گے۔ جبکہ 29 اپریل کو قرعہ اندازی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :