کراچی،ایم ڈی واٹربورڈپر ٹینکرز مافیا نے دھاوا بول دیا، صحافیو ں کے بیچ بچاؤ کے باعث ایم ڈی محفوظ رہے

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید پر ٹینکرز مافیا نے دھاوا بول دیا صحافیو ں کے بیچ بچاؤ کے باعث ایم ڈی محفوظ رہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف واٹربورڈ کے اقدامات اور سپریم کورٹ کی جانب سے کھارے پانی کیے ہائیڈرنٹس بند کرائے جانے کے پیش نظر کراچی میں ٹینکرز مافیا کو شدید دھچکا لگا ہے ٹینکرز مافیا نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کھلوانے اور کھارے پانی کی فروخت کی اجازت لینے کیلئے واٹربورڈ پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے آل کراچی واٹر ٹینکرز اتحاد کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے جس کے تحت ایم ڈی سیکریٹریٹ پر عین اس وقت احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جب کراچی کے منتخب نمائندے شہر میں قلت آب کے خاتمہ اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے سلسلے میں واٹربورڈ افسران سے اجلاس کیلئے آرہے تھے اس موقع پر کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندے بڑی تعدادمیں موجود تھے ٹینکرز مالکان نے ایم ڈی آفس کے سامنے نعرے بازی کی اس دوران ایم ڈی جب مظاہرین سے بات چیت کیلئے باہر نکلے تو مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور ان کا گھیراؤ کیا اور ان پردھاوا بولنے کی کوشش کی تاہم صحافیوں کے بیچ بچاؤ کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکے اور ایم ڈی باحفاظت اپنے دفتر میں آگئے بعد ازاں ایس ایچ او بہادرآباد پولیس نفری کے ہمراہ ایم ڈی سیکریٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

متعلقہ عنوان :