چائنہ کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیوٹوز اور نمائندگان پر مبنی وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

کراچی سرکلر ریلوے اور ٹھٹھہ کے قریب نئے تعمیر کئے جانے والے شہر ذوالفقار آبادکے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:18

چائنہ کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیوٹوز اور نمائندگان پر مبنی وفد کی وزیر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ہفتہ کو چائنہ کی سرکاری و نجی کمپنیوں کے چیف ایگزیکیوٹوز اور نمائندگان پر مبنی وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، اور انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے اور ٹھٹھہ کے قریب نئے تعمیر کئے جانے والے شہر ذوالفقار آبادکے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

چینی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے ریاستی ریلوے کمپنی کے سی ای او(Mr. Vin) اور نجی کمپنی شنوا کے نمائندے (Mr. Jinbo) نے صوبہ سندھ میں موجود سرمائیکاری کے مواقع پر بات چیت کی اور انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے اور ذوالفقار آباد کے ترقیاتی منصوبوں میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ منصوبے پر کرائی جانے والی اسٹڈی کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے 43کلومیٹرز کے علائقے کی توسیع رکھتا ہے اور 24 اسٹیشنوں کے حامل اس سہولت سے روزانہ 700000 مسافر مستفید ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی اور سیکریٹری طٰحٰہ فاروقی کو ہدایات کی کہ وہ چینی وفد کے ساتھ پیر کو علیحدہ اجلاس رکھیں اور ان کو اس منصوبے اور شہر میں ٹرینوں کی طلب کے حوالے سے بریفنگ دیں۔ شنوا گروپ کے وفد نے بتایا کہ ان کی کمپنی شہروں کی ترقی، سڑکوں اور ہوائی اڈوں کی تعمیر میں مہارت رکھتی ہے۔

انہوں نے ٹھٹھ کے قریب سمندری ساحل پر تعمیر کئے جانے والے شہر ذوالفقارآباد میں اپنی سرمائیکاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی جی ذوالفقار آباد کو ہدایات کی کہ وہ چینی وفد کے ساتھ پیر کو علیحدہ اجلاس رکھیں اور ان کو اس منصوبے میں سرمائیکاری کے مختلف آپشنز کے حوالے سے بریفنگ دیں۔ اجلاس میں سلیم مانڈوی والا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی، پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحٰہ فاروقی، سندھ انویسٹمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن ناہید میمن اور دیگرنے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :