حیدرآباد،"کرپشن فری پاکستان" مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف دستخطی مہم

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) "کرپشن فری پاکستان" مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی حیدرآبادکے زیراہتمام بھی عوام میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کیاجارہاہے، گزشتہ روزجماعت اسلامی سائٹ زون کے تحت ذیل پاک کالونی میں کرپشن کے خلاف دستخطی مہم چلائی گئی ،زون شرقی میں اسلام آبادچوک ،ٹنڈوطیب ،گرونگر اور پریٹ آبادمیں مساجدکے باہر کرپشن کے خلاف شہریوں سے دستخط لیے گئے ،جماعت اسلامی زون وسطی ،لطیف آباد،قاسم آباد،ٹنڈوجام ، عثمان شاہ اور گاجہ موری اورسیری زون میں شہریوں میں ہزاروں ہینڈبل تقسیم کیے اور انھیں کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی جاری ملک گیر’’کرپشن فری پاکستان مہم ‘‘ سے کے اغراض ومقاصدسے آگاہ کیااور مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

شہریوں کی جانب کرپشن فری پاکستان مہم کوسراہاگیا، دستخط کیے اور مہم کے دستخطی مرحلے کے موقع پر شہریوں نے کرپشن کے خلاف اپنے سخت جذبات کااظہارکیااوراپنے کرپشن کی نظر ہونے والے مسائل بتاتے ہوئے اور اس کے خاتمے کے لیے سخت اقدام اٹھانے کی تجاویز دیں۔جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے قائم مقام امیر ڈاکٹرسیف الرحمن اورسائٹ زون کے امیر قاضی عقیل نے ذیل پاک کالونی ،جماعت اسلامی کے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری محمدعامرفاروق ،زون شرقی کے امیر ڈاکٹراخلاق لودھی ،مولاناعبدالرشید ،محمدحارث نے پریٹ آباد،اسلام آباد،گرونگر اور ٹنٖڈوطیب ،گاجہ موری سیری کے امیر باقر علی نظامانی نے گاجہ موری سیری ،زون وسطی کے ذمہ داران وکارکنان نے شہرمیں کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلے میں رابطہ عوام کیا۔

مہم میں کرپشن مخالف دھرنے،ریلی،سیمینار،آگاہی واک اور دیگر پروپرگرامات منعقدکیے جارہے ہیں ۔قائمقام امیرضلع ڈاکٹرسیف الرحمن نے کہاہے کہ کرپشن قومی بیماری بن گئی ہے اس کے خلاف عوامی جہادکی ضرورت ہے کرپشن کوکرپشن نہ سمجھناکرپشن کی بدترین شکل ہے اور ایسے لوگ جو کرپشن کاآغازیااس کا سبب بنتے ہیں سخت ترین گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں کرپشن سے روکنااور بچاناجماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستا ن مہم کاحصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :