سی ٹی ڈی کی ٹھٹھہ میں کارروائی، را کے 2 ایجنٹ گرفتار

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ٹھٹھہ میں کارروائی کرتے ہوئے راء کے دو ایجنٹ ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن سے حساس مقامات کی تصاویر اور نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔جنہیں بھارت نے کوڈ فراہم کیے تھے جب کہ گرفتار ملزمان ماہی گیروں کے بھیس میں کام کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے ٹھٹھہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو مدد فراہم کرنے والے دو ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے کہا کہ گرفتار دونوں ملزمان صدام حسین اور بچل را کو مدد فراہم کرتے تھے۔ محمد خان نامی را ایجنٹ ان کو بھارت لے گیا اور تربیت دلوائی۔ نوید خواجہ نے کہا کہ گرفتار ملزمان پاک چین اقتصادی کوریڈور کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان کو را کی جانب سے رقم کے ساتھ مراعات فراہم کی جا رہی تھیں۔

ملزمان کی بھارت کے بھوج پولیس اسٹیشن میں ٹاسکنگ کی گئی۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق را دہشت گردوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ را افسر کرن سنگھ اور ارجن سے پاکستانی ماہی گیر نے دہشت گردوں کی ملاقات کرائی۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق را دہشت گردوں کو شناخت کیلئے خفیہ کوڈ الاٹ کئے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی نے انکشاف کیا کہ کے ڈی اور واٹر بورڈ میں بھی را کے سلیپر سیل موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :