نیب نے سرجانی ٹاؤن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور ہیر پھیر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے کراچی سرجانی ٹاؤن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور ہیر پھیر کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔احتساب عدالت نے لائنزایریاری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں 1200 پلاٹوں کی چائنا کٹنگ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر فرید احمد یوسفانی و دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سرجانی ٹاؤن میں رہائشی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، زمینوں میں خوردبرد اور پیر پھیر کے خلاف تحقیقات میں کراچی ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے 12 افسران سمیت 16افراد کو طلب کرلیاہے۔

تمام افراد کو 20اپریل کو نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق سینکڑوں ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے شواہد نیب کے پاس موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے جن افسران کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں آٹھ ڈی ڈی اوز، پانچ سپرنٹینڈنٹ اور تین کلرک شامل ہیں۔ تمام افراد کو مقررہ تاریخ پر تمام تر متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ اسٹنٹ ڈائریکٹر نیب جواد حسن کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے لائنز ایریا ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں بارہ سو پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کیس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر فرید احمد یوسفانی و دیگر پرفرد جرم عائد کر دی۔۔۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہوں کو طلب کر لیا ہے۔ نیب کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر ملزمان نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :