پنجاب میں کر پشن کے ’’چھوٹو اور بڑو ‘‘گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے ‘چوہدری محمدسرور

(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا،کر پشن کیخلاف تحر یک پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:54

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) تحریک انصاف پنجاب کے رہنما چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں کر پشن کے’’چھوٹو اور بڑو ‘‘گینگ کیخلاف بھی آپریشن کیا جائے ،(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کر نا ہوگا،کر پشن کی وجہ سے جمہو ریت پر’’ ہچکولے ‘‘کھاتی ہے ،پیپلزپارٹی سمیت جو بھی سامنے یا خفیہ طر یقے سے حکومت کا ساتھ دینے کی غلطی کر یگا سیاسی موت مر جائیگا ،کر پشن کیخلاف تحر یک پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے،تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یے کی سیاست کرتی ہے جسکے لیے ہر قر بانی دینے کو تیار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شالیمار ٹاؤن میں تحر یک انصاف کے کارکنوں سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں حکمرانوں نے پو لیس جیسے ادارے کو بھی سیاسی مداخلت کی وجہ سے تباہ کر دیا ہے اور آج یہی وجہ ہے کہ چھوٹو گینگ کے خلاف بھی کاروائی کیلئے حکومت کو دیگر اداروں کو مدد کیلئے بلانا پڑ ا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پنجاب میں پو لیس سمیت دیگر ادارے غیر سیاسی نہیں ہوں گے اس وقت تک ان اداروں کی مضبوط اور بہتر انداز میں کام کر نا ممکن نہیں ہوسکے گا ۔

انہوں کہا کہ پاک افواج اور رینجرز کا جنوبی پنجاب میں دہشتگرد اور ڈکیت چھوٹو گینگ کے خلاف آپر یشن قومی امنگوں کی تر جمانی ہے اور اس سے وہاں کے عوام کو سکون ملے سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید تباہی اور بر بادی سے بچانے کیلئے کر پشن کر نیوالے گینگ کیخلاف بھی کاروائیاں کر نا ضروری ہیں اور پنجاب میں نیب سمیت دیگر اداروں کو چاہیے کہ وہ کر پشن کر نیوالے گینگ کیخلاف بھی بلا تفر یق فوری آپر یشن شروع کر یں تاکہ قوم کو کر پشن کے اس کینسر سے بھی نجات دلائی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :