جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت تربیتی پروگرامات ، لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہونگے

میاں مقصود ،عبدالحق ہاشمی ، ڈاکٹرمعراج الہدی ،پروفیسر ابراہیم ، مولانا عبدالمالک ،حافظ نعیم الرحمن،محمد یونس بارائی خطاب کرینگے

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع شرقی کے مختلف زونز کے تحت تربیتی پروگرامات آج ہونگے ،مرکزی قیم لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہونگے، امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود ،امیربلوچستان عبدالحق ہاشمی ،امیرصوبہ سندھ ڈاکٹرمعراج الہدی ،نائب امیر صوبہ خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراہیم ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ،امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمن،امیرضلع شرقی محمد یونس بارائی خطاب کریں گے ، تربیت گاہوں سے مختلف موضوعات پر معروف دینی ومذہبی اسکالرز سید محمد اقبال ،شاہد ہاشمی ،سیف الدین ایڈوکیٹ ودیگر بھی لیکچر دیں گے ۔

دفتر جماعت اسلامی ضلع شرقی ارقم اسلامک سینٹر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی ضلع شرقی کے مختلف زونز کے تحت تربیتی پروگرامات آج ہونگے ،مرکزی قیم لیاقت بلوچ مہمان خصوصی ہونگے، امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود ،امیربلوچستان عبدالحق ہاشمی ،امیرصوبہ سندھ ڈاکٹرمعراج الہدی ،نائب امیر صوبہ خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراہیم ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ،امیرجماعت اسلامی حلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمن،امیرضلع شرقی محمد یونس بارائی خطاب کریں گے ، تربیت گاہوں سے مختلف موضوعات پر معروف دینی ومذہبی اسکالرز سید محمد اقبال ،شاہد ہاشمی ،سیف الدین ایڈوکیٹ ودیگر بھی لیکچر دیں گے ۔

(جاری ہے)

گلستان جوہرکی تربیتی نشست عمرفاروق مسجد پی آئی اے سوسائٹی جبکہ سوسائٹی زون کے تحت مسجد الحرمین نرسری میں ایک روزہ اجتماع ہوگا،شاہ فیصل زون کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ جامعہ ملیہ مسجد میں جبکہ ملیر زون میں تقریب ختم بخاری شریف فاروقی مسجد سعود آباد ملیر میں ہوگی ،ضلع بھر کی تربیتی نشستوں سے قیم ضلع شرقی نعیم اختر ،نائب امرائے ضلع سید افتخار،توفیق الدین ،مرتضی غوری ،امرائے زونز ودیگر بھی خطاب کریں گے ۔