جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں کا مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب کی وفات پر اظہار افسوس

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اﷲ خالد، قاری یعقوب شیخ،ابوالہاشم ربانی اور حافظ خالد ولید نے مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب نے اپنی زندگی قرآن پاک کی ترویج و اشاعت کیلئے وقف کر رکھی تھی اور اس حوالہ سے ان کی گرانقدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔