پاناما لیکس میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں عوام سے معافی مانگ کر خود ہی اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے ‘ حافظ محمد ادریس

کرپشن فری پاکستان تحریک کسی کی ذاتی مخالفت کی نہیں کرپشن کے خاتمہ کی قومی تحریک ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوکر رہے گی

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین و قانون پر عمل درآمد ضروری ہے ،قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے قومی مجرم ہیں ،پاناما لیکس میں جن لوگوں کے نام ہیں انہیں عوام سے معافی مانگ کر خود ہی اقتدار سے الگ ہوجانا چاہئے ،کرپشن فری پاکستان تحریک کسی کی ذاتی مخالفت کی نہیں کرپشن کے خاتمہ کی قومی تحریک ہے جو ان شاء اﷲ کامیابی سے ہمکنار ہوکر رہے گی ،پاناما لیکس سے اﷲ تعالیٰ نے قوم کی غیبی مدد کی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بڑے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ کرپشن پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔

(جاری ہے)

ملک و قوم آج جن مسائل میں گھرے ہوئے ہیں وہ حکمرانون کی کرپشن اور لوٹ مار سے عوام پرپشانیوں اور مصیبتوں میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیت المال کو لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنانے والے اﷲ کے حضور کیا جواب دیں گے۔

ایک طرف لوگ غربت کی وجہ سے بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرح اربوں کھربوں روپے کی ودلت ملک سے باہر منتقل کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے حکمران نے اپنا کاروبار کرنا ہے اس حکومتی عہدہ چھوڑ کر اپنا کا م کرناچاہیے اگر وہ اپنا کاروبا کرتا ہے اور دوسری طر ف حکومتی عہدے پر براجمان ہے تو وہ آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔آئین کسی حکومتی ذمہ دار کو اپنے عہدے کا فائدہ اٹھا کر ذاتی کاروبار کی قطعاً اجازت نہیں دیتا۔