پنجاب بھر کی 14انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس 23اپریل کو طلب

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پنجاب بھر کی 14انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس 23اپریل کو طلب کرلیا گیا،لاہور ہائیکورٹ میں طلب کئے جانیوالے اجلاس کی صدارت مسٹر جسٹس محمود مقبول باجوہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں پراسکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادر،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا،ہوم سیکرٹری پنجاب ،صوبے بھر کے آرپی اوزشریک ہوں گے۔اجلاس میں ججز کی کارکردگی اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :