وزیراعظم سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

ہفتہ 16 اپریل 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے وزیراعظم سمیت دیگر پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ سے ہٹانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شبیر اسماعیل ایڈووکیٹ نے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم ، ان کے داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ سے ہٹادیں ہیں۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن کو ایسا اقدام کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں۔الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ سے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانا کرپشن کو تحفظ دینے کے مترادف ہے ۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن نے ویب سائٹ سے پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا کر معلومات تک رسائی کے قانون کی نفی کی ہے ۔استدعا ہے کہ لیکشن کمیشن کو پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی تفصیلات فوری طور پر ویب سائٹ پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :