غیر قانونی طریقہ سے پاکستانی شناختی کارڈحاصل کرنیوالے 38افغانی مردوخواتین کی شہر میں موجودگی کی رپورٹ سی پی او فیصل آباد کو ارسال کردی گئی

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:55

غیر قانونی طریقہ سے پاکستانی شناختی کارڈحاصل کرنیوالے 38افغانی مردوخواتین ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) غیر قانونی طریقہ سے پاکستانی شناختی کارڈحاصل کرنے والے 38افغانی مردوخواتین کی شہر میں موجودگی کی رپورٹ خفیہ ادارے کی جانب سے سی پی او فیصل آباد کو ارسال کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں نادرا اور پاسپورٹ کے اداروں کی خفیہ انکوائری بھی کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے 38باشندے جن میں خواتین بھی شامل ہیں نے غیرقانونی طریقہ سے فیصل آباد ضلع میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کررکھے ہیں۔

(جاری ہے)

جو ایک خفیہ ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر کے چار تھانوں ملت ٹاؤن، چک جھمرہ، نشاط آبادا ور تھانہ ساندل بار کے علاقوں میں مقیم ہیں۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ذرائع کے مطابق ان افغانی باشندوں سے پچاس ہزار سے پانچ لاکھ روپے تک رشوت لے کر ان کے پاکستانی شناختی کارڈ بنائے گئے۔ جس پر ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ انکوائری اور خفیہ اداروں کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے ان بوگس شناختی کارڈ بنوانے والے افغانی باشندوں میں سے کسی کی گرفتاری کیلئے اس سے قبل بھی حساس اداروں نے سفارشات ضلعی پولیس کو بھجوا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :