Live Updates

تحریک انصاف نے27 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا

شاہ محمود قریشیسیاسی کمیٹی کی سربراہ مقرر، چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری سیاسی کمیٹی پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر تحریک انصاف کی حکمت عملی مرتب کرے گی

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے اپنی ستائیس رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا ستائیس رکنی سیاسی کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کررہے ہیں چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن کردیا گیا نوٹیفکیشن کمیٹی کے چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری کیا گیا سیاسی کمیٹی پانامہ لیکس سمیت تمام قومی و سیاسی معاملات پر تحریک انصاف کی حکمت عملی مرتب کرے گی اسد عمر ، ڈاکٹر عارف علوی ، ڈاکٹر شیریں مزاری سیف اللہ نیازی و شفقت محمود سردار یار محمد رند عمران خان اسماعیل رائے عزیز اللہ چوہدری سرور ڈاکٹر یاسمین راشد فضل محمود شبلی فراز علیم خان میاں محمود الرشید اعجاز چوہدری اور دیگر اس سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات