لاہور،لیسکوکی بجلی چوری کیخلاف مہم کے دوران تھانہ کنگن پورکے بچلی چوری کرنے کا انکشاف

بجلی کاٹنے پرSHOغصے میں آپے سے باہرہوگیا،درجنوں اہلکاروں کوحراست میں لے لیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کی بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران لیسکوچونیاں ڈویژن میں سینکڑوں عام بجلی چوروں کے درمیان ایک تھانہ کنگن پوربھی بجلی چورنکلا۔ بجلی کاٹنے پرSHOکنگن پورغصے میں آپے سے باہرہوگیااوربجلی چوری روکنے کی پاداش میں غصے سے بپھرےSHOنے کنگن پورکے درجنوں لیسکواہلکاروں کوحراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

نتیجتاًپوری چونیاں ڈویژن کے باقی لیسکواہلکاراپنے جان بچھاکربھاگ گئے اورعملاًچونیاں ڈویژن میں تمام کام ٹھپ ہوکررہ گیا۔یہی وجہ ہے کہ کنگن پورگرڈاسٹیشن پر آنے والے فالٹ کی درستگی جلدازجلدممکن نہیں ہوپارہی۔اس واقعے کے خلاف لیسکوقصورسرکل جو چونیاں، پھولنگر، قصور سٹی، قصور رورل اورکوٹ رادھاکشن ڈیویژنزپرمشتمل ہے کی تمام لیبریونینزنے مورخہ18اپریل2016بروزپیرسے باقاعدہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :