پانامہ کے نائب وزیرکا اسحاق ڈار سے واشنگٹن میں ملاقات کا دعویٰ بے بنیاد اور حیران کن ہے،ترجمان وزارت خزانہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پانامہ کے اقتصادی امور کے نائب وزیر ایوان زراک کا سی این این کو انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے واشنگٹن میں ملاقات کا دعویٰ بے بنیاد اور انتہائی حیران کن ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ترجمان نے ذرائع ا بلاغ کو جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے چودہ سے سترہ اپریل کو واشنگٹن میں ہونے والے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے ا جلاس میں طے شدہ شرکت منسوخ کردی تھی تو ایوان زراک نے ان سے کیسے ملاقات کی حالانکہ اسحاق ڈار کو کئی ہفتوں سے ملک سے باہر گئے ہی نہیں ہیں ترجمان نے کہا کہ وزیر خزانہ پاکستان میں ہی ہیں اور روزمرہ کے امور سرانجام دے رہے ہیں جس کو ذرائع ابلاغ کور بھی کررہے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ وقار مسعود وزیر خزانہ کے دورے کی منسوخی کے باعث واشنگٹن میں جاری عالمی بینک آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ یہ معاملہ سی این این کے ساتھ بھی اٹھایا جائے گا