امن وامان کی بحالی کیلئے تمام ادارے مربوط حکمت عملی طے کرکے کارروائی کریں،سہیل انور سیال

سی پی ایل سی اسپیشل برانچ اورپولیس کے انٹیلی جنس نیٹ ورک مل کرمشترکہ حکمت عملی طے کریں،وزیر داخلہ سندھ

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے پولیس کوحکم جاری کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبہ بھرمیں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام اداے مربوط حکمت عملی طے کرکے کارروائی کریں یہ ہدایت انہوں نے ہفتہ کے روزاپنی صدارت میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں دیں جس میں آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ ،ایڈیشنل آئی جیز،تمام ڈی آئی جیز نے شرکت کی،اجلاس میںآ ئی جی سندھ پولیس نے امن امان کی بحالی کے سلسلے میں پویس کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی،وزیرداخلہ نے کہا کہ پولیس، سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) اسپیشل برانچ اورپولیس کے انٹیلی جنس نیٹ ورک مل کرمشترکہ حکمت عملی طے کریں اور پھر اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لیے عملی طورپراقدامات کریں اس سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے،وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے اب تک بہتر کام کیا ہے جس سے کراچی سمیت صوبہ بھرمیں امن بحال ہواہے لیکن اسٹریٹ کرائم بڑھنے سے شہریوں میں ایک مرتبہ پھر پریشان بڑھ گہی ہے اس کوروکنے کیلئے پولیس کواقدامات کرنے چاہیئیں تاکہ امن بحال ہوسکے اورلوگ سکھ کاسانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :