کراچی،نیب نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے16افسران کو طلب کرلیا

افسران کو زمینوں کی الاٹمنٹ کاریکارڈساتھ لانے کی ہدایت

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) قومی احتساب بیورونیب نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈی اے کے16افسران کو طلب کرلیاہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ زمینوں کی الاٹمنٹ کاریکارڈاپنے ساتھ لائیں نیب کی جا نب سے لکھے گئے لیٹرنمبر NO:221180/1W-1/ CO-C/NAB(K)2016/1977میں حکومت سندھ اورکراچی میٹروپولیشن کارپوریشن کے ایم سی حکام سے کہاگیاہے کہ16افسران ماجدصدیقی،عاطف نقوی،عارف خان،شاکر،رضوان احمد،نثارحسین،پرویزاختر،محمدکامران،اختررشید،خدابخش سومرو، سیدآصف علی،سرفرازاحمد،محمدشاکر،محمدجمن،جہانزیب اقبال اورسلیم کوآئندہ ہفتے نیب میں آنے کی ہدایت کی جائے اوران کو پابند بنایا جائے کہ وہ زمینوں کی الاٹمنٹ کاپوراریکارڈبھی ساتھ لائیں تاکہ ان سے اس ضمن میں تفتیش کی جاسکے واضح رہے کہ نیب نے تین سال قبل کراچی میں کے ڈی اے کی جا نب سے زمینوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات شروع کی تھی اور نیب نے تین ٹرک ریکارڈ رینجرز کے ساتھ ملکرکے ڈی اے کے مرکزی دفترسے اٹھالیاتھااس کے بعد اب کے ڈی اے افسران کو حکم دیاگیاہے کہ وہ آکر اپنا ریکارڈ لائیں تاکہ تفصیلی بیان دے کر اپنے دفاع میں کچھ کہہ سکیں اس حکم کے بعد کے ڈی اے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :