کامو نکے ، گھریلو جھگڑے پر بیوی نے ماں باپ ،بھائیوں سے ملکر خاوند کو زہر پلا کر ماردیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:16

کامو نکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء ) گھریلو جھگڑے پر بیوی نے ماں باپ اور بھائیوں سے مل کر خاوند کو زہر پلا کر ماردیا بتایا گیا ہے شیش محل روڈ کے رہائشی محمد اکرم کی بیٹی جویرئیہ کی شادی دو سال قبل محمد نگر ٹبہ کے رہائشی وقاص سے ہوئی تاہم شادی کے بعد اکثر میاں بیوی میں جھگڑا رہنے لگا دوماہ قبل بھی ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر جویرئیہ اپنے ماں باپ کے گھر چل گئی گزشتہ روز اس نے فون کرکے وقاص کو اپنے گھر بلایا اور مشروب میں زہر دے کر پلا دیا جس سے اس کی حالت تشویش ناک ہو گئی طبی امداد کے لیے اسے سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے گوجرانوالہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا سٹی پولیس نے جویرئیہ اسکے والد اکرم والدہ اور بھائیوں حمزہ اور طیب کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :