پاسکو سندھ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہا ہے،سید ناصر حسین شاہ

وفاقی حکومت ہم سے چار لاکھ ٹن گندم خریدے،باردانے کی شکایتوں کے لیے جدوجہد جاری ہے،وزیر خوراک سندھ

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:16

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر خوراک سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاسکو سندھ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہا ہے گزشتہ پانچ سالوں میں سندھ سے بہت کم گندم خریدی گئی ہے وفاقی حکومت ہم سے چار لاکھ ٹن گندم خریدے،باردانے کی شکایتوں کے لیے جدوجہد جاری ہے باردانے کی منصفانہ تقسیم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دربار ہال خیرپور میں محکمہ خوراک ، روینیو، صحافیوں اور دیگر متعلقہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پورے صوبے کے گندم کے خریداری مراکز کا وہ کود ورہ کررہے ہیں اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا کھاتیدار فارم سیون دکھا کر باردانہ حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں محکمہ خوراک، روینیو اور متعلقہ اداروں کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ باردانے کی منصفانہ تقسیم کے سلسلے میں نگرانی کا عمل بھی جاری ہے تاکہ آبادگاروں اور چھوٹے کسانوں کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے واضح طور پر ہدایات دیں ہیں کہ باردانے کی تقسیم اور گندم کی خریداری کے سلسلے میں چھوٹے کسانوں کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور تمام کھاتیداروں کو یکساں طور پر تمام سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سنجیدگی سے ان معاملات پر توجہ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے وہ خود تمام اضلاع کا دورہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ نہیں کرسکتے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان، کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض احمد جتوئی،وزیر اعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکریٹری مظہر خان، علی شیر مکول، حاجی عزیز گاہو اور دیگر نے اپنی تجاویز دیں اس موقع پر محکمہ فوڈ ، روینیو، صحافیوں ، کھاتیداروں اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :