کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی ضرورت کیلئے پانی دستیاب ہے، ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافروں کی سہولت اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی سپلائی کا انتظام کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے سول ایوی ایشن نے پانی کی سپلائی کا پرائیویٹ کنٹریکٹ بھی کر رکھا ہے، مسافروں کی ضرورت کے لئے پانی دستیاب ہے اور غیر اہم جگہوں پر سپلائی بند کر کے واٹر مینجمنٹ کی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی ایئر پورٹ پر پانی کی کمی کراچی واٹر بورڈ سے سپلائی میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے، واٹر بورڈ کی طرف سے کراچی ایئر پورٹ پر پانی کی سپلائی 48 گھنٹوں میں ایک بار کی جاتی ہے، واٹر بورڈ کی مینجمنٹ نے پانی کی ترسیل بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :