لاہور کے سروسز ہسپتال میں جعلی نیورو سرجن کی موجودگی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اپریل 2016 20:11

لاہور کے سروسز ہسپتال میں جعلی نیورو سرجن کی موجودگی کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) لاہور کے سروسز ہسپتال میں جعلی نیورو سرجن کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال سروسز ہسپتال کے نیوروسرجری وارڈ میں ایک جعلی خاتون نیورو سرجن 8 ماہ تک آپریشنز کرتی رہی۔ مذکورہ خاتون ڈاکٹر کے جعلی ہونے کا علم اُس وقت ہوا جب ہسپتال کے نیوروسرجری وارڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ کی وارڈ کے راؤنڈ کے دوران ان سے کچھ سوالات کیے گئے۔

اس دوران خاتون ڈاکٹر پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر رہیں. اس تمام صورتحال میں ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے ہسپتال کی انتظامیہ کو فوری مطلع کیا۔ بعد ازاں تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نام نہاد نیوروسرجن ڈاکٹر مائما کی میڈیکل کی تمام تعلیمی اسناد جعلی ہیں۔

(جاری ہے)

نام نہاد نیوروسرجن ڈاکٹر مائما کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کے رہنما ڈاکٹر جعفر نے اپنی منگیتر کہہ کر متعارف کروایا اور ہسپتال میں اُن کے بحیثیت ہاؤس آفیسر انتخاب کے لیے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کیا۔

جہاں انھوں نے سرجن پروفیسر ڈاکٹر جاوید گردیزی کی زیرِ نگرانی 3 ماہ تک نیورو سرجری وارڈ میں کام کیا اور پھر بعد ازاں ان کا تبادلہ نیوروسرجری ڈپارٹمنٹ میں کردیا گیا جہاں انھوں نے متعدد مریضوں کے آپریشن کیے۔ ڈاکٹر جعفر اور خاتون مائما کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :