منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے طلباء کے لئے 10 لاکھ روپے سکالر شپ کا اعلان
ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کے مطابق سستی اور معیاری تعلیم دے رہے ہیں‘ڈاکٹر حسین محی الدین
ہفتہ 16 اپریل 2016 20:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف سے اول، دوم، سوم آنے والے طلباء ،طالبات کو ہر سال 10 لاکھ روپے مالیت کے فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ کے اجراء پر ایم ای ایس، انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ سستی، معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی ڈاکٹر طاہر القادری کا ویژن اور مشن ہے۔
فرید ملت سکالر شپ کے اجراء کے حوالے سے ایم ڈی، ایم ای ایس ، صاحبزادہ فیض محمود فیضی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں اول، دوم، سوم آنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ فیض محمود فیضی نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی سستی اور معیاری تعلیم کا نجی شعبہ کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے۔(جاری ہے)
630 سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں جنہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ 10 ہزار سے زائد اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام چلنے والے سکولوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان سکولوں میں 40فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ نجی شعبہ میں قائم تعلیمی اداروں میں بچوں کو مفت پڑھانے کی اتنی شرح اور کہیں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ اخلاق اور کردار سازی کی اشد ضرورت ہے۔ ایسی تعلیم کی ضرورت ہے جس سے قوم میں غیرت، حمیت پروان چڑھے اور نئی نسل انتہا پسندی اور دہشتگردی کے مہلک نظریات اور سوچ سے دور رہے۔ تقریب میں ایم ای ایس کی انتظامیہ کے ناصر اقبال ایڈووکیٹ، جاوید اقبال قادری، راشد کلامی، فاروق اعوان، سیف اﷲ بھٹی، علی وقار قادری ،عتیق الرحمن نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.