انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق سے ملاقات

ہفتہ 16 اپریل 2016 20:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء)انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے گرلز ہیڈ پنجاب انعم حنیف کی سربراہی میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نعیم الحق سے ملاقات کی ۔اس موقع پر آئی ایس ایف کے موجودہ اور گذشتہ پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی پالیسیوں کا تعین کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حافظ محسن گجر ، امامہ ہاشمی اور احد اعوان بھی موجود تھے ۔ملاقات کا سب سے اہم نقطہ آئی ایس ایف کی بحالی تھا جس پر ممبران میں کافی بحث و مباحثہ ہوا جس نے بالآخر نعیم الحق کو قائل ہونے پر مجبور کر دیا ۔ نعیم الحق نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عمران خان کی وطن واپسی پر اس معاملے پر نظرثانی کی جائے گی اور طلباء کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی۔