سکول کونسلز فعال،نئی ٹیچر زٹرانسفر پالیسی اور سکولز ٹرانسپورٹ پالیسی کی تیاری
صوبا ئی وزیر تعلیم نے اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی میں مناسب تبدیلیاں لانے ،سکولوں کے بچوں کیلئے نیوٹریشن پالیسی کی تیاری کیلئے بھی کمیٹیاں قائم کر دیں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت محکمہ سکولز ایجوکیشن میں اصلاحات پر موثر عملدرآمد کا جائزہ اجلاس
ہفتہ 16 اپریل 2016 19:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) سکول کونسلز کو فعال بنانے کے لئے 4رکنی اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی سکول کونسلز کے ممبران، فرائض اور اختیارات کے حوالے سے تین دن میں اپنی سفارشات تیارکر کے وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کی ٹرانسفرپالیسی میں مناسب تبدیلیاں لانے، طلبا،اساتذہ کے تعلیمی اداروں میں آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ پالیسی اور سکولوں کے بچوں کے لئے نیوٹریشن پالیسی کی تیاری کے لئے بھی کمیٹیاں قائم کردیں،محکمہ سکولز ایجوکیشن کو وزیراعلی محمدشہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں نئی نسل کے ایک ایک بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کا موثر ذریعہ بنا دیاگیاہے۔
رانا مشہود احمد خان یہاں محکمہ سکولز ایجوکیشن میں اصلاحات پر موثر عملدرآمد کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں محکمہ تعلیم کے ذیلی اداروں پیف، پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کری کلم بورڈ، پی ایم آئی یو، ڈی ایس ڈی کے سربراہان کے علاوہ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے شرکت کی۔رانا مشہود احمد خان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایاکہ سکول کونسلز کے ادارے کو مضبوط اور فعال بناکر تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا گراف بلندکیا جاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ سکول کونسلز میں دیگر ممبران کے علاوہ مخیرحضرات کو بھی نمائندگی دینی چاہیے ۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے ابتک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔رانا مشہود احمد خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صوبہ میں موجود تمام نجی ملکیت کے سکولوں کی تعداد، تعلیمی سہولیات اور اساتذہ کی تعداد بارے میں اپ ٹوڈیٹ اعداد و شمار فراہم کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں کلاس رومز، اساتذہ اور درکار تعلیمی سہولیات کے حوالے سے دستیاب وسائل کی مدد سے بہترین تعلیمی ماڈل تیا ر کیا گیاہے۔حال ہی میں برطانیہ میں عالمی تعلیمی کانفرنس میں پنجاب کے تعلیمی ماڈل کو دنیا کے پانچ بہترین ایمرجنگ ماڈلز میں سے ایک قراردیا گیا ہے۔ اجلاس میں محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں جن پر تفصیلی بحث کی گئی۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ محکمہ تعلیم کے تمام ذیلی اداروں کا اجلاس آئندہ باقاعدگی سے منعقد ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.