دہشت گردی کے خلاف امریکا اور خلیجی ممالک میں معاہدہ

دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے، خلیجی ملکوں کی بیلسٹک دفاعی ضروریات پوری کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے،وائٹ ہاؤس

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) امریکی حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور خلیجی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ واشنگٹن اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے، کونسل کے ممبر ممالک کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے اور خلیجی ملکوں کی بیلسٹک دفاعی ضروریات پوری کرنے سے اتفاق کیا گیا ہے۔امریکا کی جانب سے خلیجی ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کی یقین دہانی ایک ایسے وقت میں کرائی گئی ہے جب آئندہ ہفتے امریکا اور خلیج کونسل کے سربراہ سعودی عرب میں ایک اہم اجلاس میں ملاقات کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :