دبئی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت "دبئی کریک ہاربر ٹاور" منصوبے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 اپریل 2016 19:55

دبئی میں دنیا کی سب سے بلند عمارت "دبئی کریک ہاربر ٹاور" منصوبے کی ویڈیو ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل۔2016ء) دبئی میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت "دبئی کریک ہاربر ٹاور" منصوبے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی ایمار کی جانب سے دبئی میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت "دبئی کریک ہاربر ٹاور" منصوبے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو میں اس عمارت کی خصوصیات اور دیگر تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ عمارت دبئی میں ہی قائم دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے بھی کہیں بلند ہو گی۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ جبکہ اس عمارت کی تعمیر کے مرحلے کی شروعات کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :