یمن کے صوبہ لحج کا اہم ترین شہرالحوطہ القاعدہ سے آزاد،36جنگجوہلاک،48گرفتار

اتحادی فوجی کارروائی میں عوامی مزاحمت کاروں، سیکڑوں فوجی اہل کاروں اور درجنوں بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا،یمنی حکام

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:52

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے القاعدہ تنظیم کے جنگجوں کے ساتھ لڑائی کے بعد لحج صوبے کے صدر مقام الحوطہ شہر کا کنٹرول واپس لے لیا,کارروائی میں 36شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ تقریبا 48 کو قیدی بنالیا گیا ,عرب اتحادی افواج کے زیر نگرانی اس کارروائی میں سرکاری فوج کو اپاچی ہیلی کاپٹروں کی معاونت بھی حاصل تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی فوج کے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ سرکاری فوج نے طلوع آفتاب کے وقت سے ہی حملے کا آغاز کردیا اور فضائی بمباری اور گئی گھنٹوں کی شدید لڑائی کے بعد وہ شہر کو واپس لینے میں کامیاب ہوگئی۔ذمہ دار کے مطابق اس بڑی فوجی کارروائی میں عوامی مزاحمت کاروں، سیکڑوں فوجی اہل کاروں اور درجنوں بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الحوطہ شہر کو شدت پسندوں سے کلیئر کرالیا گیا ہے، کارروائی میں 36شدت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے جب کہ تقریبا 48 کو قیدی بنالیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :