چیچہ و طنی،پانچ مسلح ڈاکو ڈینٹسٹ ڈاکٹر کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کرلاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی ودیگر اشیالو ٹ کر فرار

ہفتہ 16 اپریل 2016 19:50

چیچہ و طنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پانچ مسلح ڈاکو دن دیہاڑے ڈینٹسٹ ڈاکٹر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کرلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دن دیہاڑے کار سوار پانچ ڈاکو ہاؤسنگ کالونی میں آئے اور ڈاکٹر محمد رفیق کے دروازے پر بل دی جسے ہی ان کے بیٹے بلال نے دروازہ کھولا تو ڈاکو زبردستی اندر داخل ہو گئے۔

جن میں سے تین نقاب پہنے ہوئے تھے ۔جنہوں نے ڈاکٹر رفیق کی بیوی، 18سا لہ بیٹے بلال اور ملازمہ سمیرا کو یرغمال بنا لیا جبکہ ایک ڈاکو پہرا دیتا رہا ڈاکوؤں نے آدھ گھنٹہ تک کمروں کی تلاشی لے کر 17 تولے طلائی زیورات 30 ہزار روپے کی نقدی اور تین قیمتی گھڑیا ں لوٹ کر فرار ہو گئے۔دوران واردات ڈاکو فریج سے پانی نکال کر پیتے رہے۔تفتیش تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔